Kitab-e-Mohabbat Urdu Poetry Book By Naeem Sahil
دنیا میں موجود ہر شخص کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا ضرور آتا ہے جب اُسے کسی سے بے پناہ محبت ہو جاتی ہے۔ کسی کی کاجل سے بھری مخمور نگاہیں بھا جائیں یا کسی کا چاند سا چہرہ اُس کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائے یا کیسی نازنین کی دلکش ادائیں اُس کے سکون کی ضمانت بن جائے تو تب انسان اُس کے لیے دنیا میں موجود تمام انسانوں سے زیادہ اسپیسشل بن جاتا ہے پھر اُس کی خوشی ہی اُس کی اولین ترجیح بن جاتی ہے۔ دل میں محبت کے جو جذبات اُس وقت اُس انسان کیلئے پیدا ہوتے ہیں وہ دوبارہ مشکل ہی سے کسی اور کیلئے اس قدر پیدا ہو سکتے ہیں۔ کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ جن کے در پر محبت دستک دیتی ہے۔ ورنہ کتنے ہی دل بنجر زمین کی مانند خالی پڑے رہے ہیں لیکن وہاں محبت کے پھول کبھی بھی تو نہیں کھل پاتے بس ایک محبت ہی تو ہے جو ہر موسم میں موسمِ بہار لاتی ہے پھر سوچو ایک ایسا شخص جو دنیا میں اسے سب سے زیداہ عزیز ہو اور وہ راہ محبت کے سفر میں اچانک بچھڑ جائے تو اس پر کیا قیامت گزرے گی۔ ایک سچ ہے کہ ہم چاہ کر بھی بے پناہ خوشیوں کا دورانیہ نہیں بڑھا سکتے اور نہ ہی افسردہ لمحات۔۔۔۔
Comments
Post a Comment