What Is Chemical Engineering? Its Benefits and Institutions In PAKISTAN
کیمیکل انجینئرنگ، صنعت و حرفت کا وہ علم ہے جو مصنوعات کی تیاری میں کیمیائی اشیا اور طریقوں کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ رسالہ جس روشنائی سے چھاپا گیا ہے وہ کیمیکل انجینئرنگ کی مرہون منت ہے۔ آپ جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں ان کا ریشہ، بٹن اور رنگ وغیرہ کیمیائی عمل سے گزر کر موجودہ شکل کو پہنچے ہیں۔ کیمیائی صنعتیں انسان کو بنیادی سہولتیں مثلاً خوراک، لباس اور مکان کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کیمیائی صنعتیں مصنوعی کھاد اور کرم کش ادویات تیار کرتی ہیں جن سے اناج اور ریشہ دار فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ صنعتیں رنگ و روغن ، شیشہ، فولاد، دھاتیں، کنکریٹ، سیمنٹ اور مختلف اقسام کے کیمیائی مادے تیار کرتی ہیں۔ ادویہ سازی کی صنعت بھی کیمیا سازی سے تعلق رکھتی ہے جس کا انسانیت کی بقا اور تحفّظ سے براہِ راست تعلق ہے۔ جابر بن حیان دنیا کا پہلا کیمیا دان تھا جس نے گندھک کا تیزاب دریافت کیا تھا۔ مسلمانوں کے پورے دورِ عروج میں کیمیائی اشیا کی پیداوار اور صنعت کو بڑی ترقی ہوئی۔ جدید دور میں دنیا کی پہلی کیمیائی صنعت فرانس میں 1790ء میں نکولس لی بلانک نے...